اورکزئی میں دھماکا: نائب تحصیلدار کی گاڑی نشانہ، لیویز کی گاڑی کو بھی نقصان

اورکزئی میں دھماکا: نائب تحصیلدار کی گاڑی نشانہ، لیویز کی گاڑی کو بھی نقصان

اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا، نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے

اورکزئی: اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں ایک آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اور ان کے گارڈ بال بال بچ گئے۔ دھماکا نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اسی دوران، مالاکنڈ کے بٹ خیلہ میں بھی بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا لیوی اہلکاروں کی موبائل کے گزرتے ہی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔