لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ،38 ہزار سرکاری سکولوں میں نئی کلاسز شروع ہو گئیں۔ بچوں کو نئی کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ 80 لاکھ سے زائد طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ٹا ئون کے سامنے پہلی زیبرا کراسنگ مکمل کر دی گئی ۔