تبدیلی کا مقصد طلبہ پر پڑھائی کا بوجھ کم ، رٹہ سسٹم ختم کرکے کانسپٹ کلیئر کرنے پر توجہ دی جائیگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت کی نئی کتابوں میں 40 فیصد تک مواد کم کر دیا گیا۔ طلبہ پر پڑھائی کا بوجھ کم کرنے اور رٹہ سسٹم ختم کرکے کانسپٹ کلیئر کرنے پر توجہ دی جائیگی۔پہلی سے پانچویں کے نصاب میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبہ پر پڑھائی کا بوجھ کم اور انہیں بہتر انداز میں سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے نئی کتابیں تیار کی جا رہی ہیں۔ غیر ضروری مواد کم کرکے بنیادی تصورات سمجھنے پر توجہ دی گئی ہے۔ رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی اور طلبہ کے کانسپٹ کلیئر کرنے کیلئے جدید تدریسی طریقے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔نئی کتابوں میں کیو آر کوڈز کے ذریعے ویڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ طلبہ ڈیجیٹل سہولت سے بھی استفادہ کرسکیں۔ پہلی سے پانچویں کی نئی کتابوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی نئی کتابیں بھی تیار کی جائینگی۔ نصاب میں تبدیلی کا مقصد بچوں پر تعلیمی بوجھ کم کرکے سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔