ڈیلی ویجرز اور عارضی ملازمین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے سے تنخواہیں دی جائیں: ہدایت جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور چیک اور کیش کے ذریعے سے تنخواہیں نہیں دی جائیں گی ،تمام سرکاری ڈیپاٹمنٹس کو ہدایت جاری کردی گئی۔ ڈیلی ویجرز اور عارضی ملازمین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے سے تنخواہیں دی جائیں۔مالی گھپلوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے ہدایت کی گئی، یکم ستمبر سے جولائی تک تنخواہوں کی ادائیگی کیشن اور چیک کے ذریعے سے ہوگی ،یکم اگست سے ڈیجیٹل والٹ کا نظام نافذ ہوگا۔