اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی گئی، اور عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں آیا؟وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام نے درخواست قبول نہیں کی، اور ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، جس کی رسید 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور اس پر مزید کارروائی کا انتظار ہے۔