انسانی سرگرمیاں سمندروں کی قدرتی کاربن پکڑنے کی صلاحیت میں خلل کا سبب قرار

لندن(آئی این پی)ایک نئی تحقیق کے مطابق سمندری فرش کو نقصان پہنچانے والی تجارتی سرگرمیاں سمندروں کی قدرتی کاربن پکڑنے کی صلاحیت میں خلل ڈال رہی ہیں، اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے پر ان کے اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ انسانوں کی طرف سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تقریبا 30 فیصد سمندروں کے ذریعہ جذب کیا جاتا ہے ، جو آب و ہوا کو منظم کرنے اور گلوبل وارمنگ کی شرح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔