کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 خوارج گرفتار

 تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے‘اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
کراچی(آئی این پی) کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا  گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔