امریکا کا پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکا نے سینکڑوں غیرملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سمیت 400 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، ویزے منسوخ کرنے پر امریکی جامعات نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکا جانے والے اسٹوڈنٹ ویزا ہولڈرز کے سوشل میڈیا پروفائلز کی چھان بین کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتکاروں کو ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔

مارکو روبیو نے 25 مارچ کو سفارتکاروں کے نام ایک مراسلہ بھیجا جس میں سوشل میڈیا پروفائلز کی چھان بین کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل، امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو امریکا سے بے دخل کرنا چاہتی ہے تو متعلقہ ملک اپنے شہریوں کی بروقت وطن واپسی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے محکمہ خارجہ نے جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔