دہشت گردی کے مکمل سدباب کیلئے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم کیا گیا
تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا:وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ملک میں دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر(نفٹیک) قائم کیا گیا ہے، یہ ادارہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنانے کے لیے کار آمد ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیکٹا کے تحت قائم ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نفٹیک) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد نے بورڈ کے ارکان کو بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آگاہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے، تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا