پی آئی اے میں 20 پائلٹس، 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن)قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے