بھارت پہلی بار جاپان کے خلاف ٹی20میچ کھیلے گا

میچ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے
دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت اور جاپان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھارتی ٹیم رواں ماہ 22 ستمبر کو پہلی بار جاپان کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔سوزوکی کپ کا ایک روزہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ جاپان کے سانو انٹرنیشنل کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا، یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کی مردوں کی ٹیمیں ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں اس میچ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ مقابلہ سپورٹ 75 اقدام کا پہلا مرحلہ ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔