جاپان کو میچ میں شکست‘پاکستان 8سال بعد ہاکی کا ورلڈ کپ کھیلے گا

 اسماعیلیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر آٹھ برس بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔