لاہور(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پراستغاثہ کی استدعا پر سماعت 9 ستمبر کوہوگی ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل اعجاز چودھری کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرینگے ، اس موقع پر اعجاز چودھری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے سابقہ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی تھی جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی تھی ۔