لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری پر جناح حملہ کیس سمیت 9مئی کے جلا ئوگھیرائو کے الزام میں درج چار مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران اعجاز چودھری کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔