کوئٹہ اور اپر اورکزئی میں بھی دھماکے‘ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ‘اہلکار سمیت 9افراد زخمی ‘4دکانوں کو نقصان

کوئٹہ اپراورکزئی (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔ اپر اورکزئی میں بھی دھماکہ ہوا  جس میں ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔  ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہناتھا کہ دھماکہ بازار میں ایک میڈیکل سٹور کے سامنے ہوا