ایمان فاطمہ کی رجب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی شروع

ایمان فاطمہ کی رجب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی شروع

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا، ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی تھیں۔ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث جوڑا تاحال قانونی طور پر شادی شدہ سمجھا جا رہا ہے۔اب معاملہ فیملی کورٹ تک پہنچنے کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی نجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔