ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 3شدید زخمی

ڈالے کی ٹکر سے ماجد چل بسا، دو کاروں، ٹرک تصادم کے زخمی ہسپتال منتقل 
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ہوگئے۔ لاری اڈا کے قریب مرغیاں سپلائی کرنیوالے ڈالے کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 29 سالہ ماجد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،متوفی گارڈن ٹا ئون اوکاڑہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔شرقی بائی پاس پر دو کاروں اور ایک ٹرک میں تصادم کے باعث ایک کار میں سوار دوخواتین45 سالہ شمیم ،40 سالہ عابدہ اور 30 سالہ اورنگ زیب شدید زخمی ہوگئے،جبکہ دوسری کار کے سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر ماجد کی لاش اور تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،جبکہ مقامی پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔