لاہور(خصوصی رپورٹ)غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف ایل ڈی اے کے نئے ایس او پیز فوری نافذ ،غیر قانونی تعمیر کی نشاندہی کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹا ئون پلاننگ موقع کی تصاویر اور مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل فائل پراسیسنگ سسٹم میں اپ لوڈ کرے گا۔پہلے قانونی نوٹس جاری ہوگا، عدم تعمیل پرکیس ڈپٹی ڈائریکٹر ٹا ئون پلاننگ کو بھیجا جائے گا، جہاں جانچ پڑتال کے بعد معاملہ ڈائریکٹر ٹا ئون پلاننگ کو سیلنگ یا مسماری کیلئے پیش کیا جائے گا۔سیلنگ یا مسماری صرف مجاز افسر کے تحریری حکم پر ہوگی، آپریشن سے قبل فہرست کی دوبارہ تصدیق بھی لازم قرار دی گئی ہے۔