90 لاکھ فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس جاوید اقبال وینس نیکینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 90 لاکھ فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار نے 75 لاکھ روپے کا پرونوٹ لکھ کر دیا۔ملزم نے 75 لاکھ رقم واپسی کا اقرار نامہ بھی لکھ دیا جبکہ ملزم تفتیش میں گناہگار پایا گیا ء، زیب کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزارنے کوئی اقرار نامہ لکھ کر نہیں دیا،شریک ملزم کی ضمانت عدالت سے منظور ہوچکی ہے ، عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔