ہائیکورٹ، بیرون ملک لاپتہ پاکستانیوں کا سراغ ،کیس میں وفاق کو نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک لاپتہ 50 پاکستانیوں کا سراغ لگانے کے کیس میں وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پھالیہ کے 50 سے زائد لاپتہ نوجوانوں کا سراغ لگاکر وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے افضال حسین کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت عباس تارڑ نے مقف اپنایا کہ منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے 50 سے زائد نوجوان غیرروایتی ذرائع سے بیرون ملک گئے۔