پی آئی اے : انتظامی تبدیلیاں ، سی او او اور جی ایم سمیت متعدد عہدے ختم

اقدامات کا مقصد ادارے کو مالی و انتظامی لحاظ سے ایک فعال اور مستحکم ادارہ بنانا ہے
کراچی (آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں   بڑے پیمانے پر  انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے سی او او اور جی ایم سمیت متعدد عہدے ختم کردیئے گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایت پر ایک جامع اصلاحاتی منصوبے کے تحت بڑی انتظامی تبدیلیاں اور محکموں کی تنظیم نو کر دی گئی ہے ۔  ان اقدامات کا بنیادی مقصد ادارے میں انتظامی پھیلاو کو کم کرنا اور اسے مالی و انتظامی لحاظ سے ایک فعال اور مستحکم ادارہ بنانا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ اور اس کا پورا محکمہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جی ایم سیکیورٹی کا عہدہ ختم کر کے سیکیورٹی سیکشن کو اب براہِ راست چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جی ایم ورک کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور یہ شعبہ اب انسانی وسائل (ایچ آر )کے ماتحت کام کرے گا جبکہ جی ایم پی ایچ ایس  کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے