شیخوپورہ، خاتون نے اپنے بچوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

گولیاں لگنے سے بیٹا جاں بحق، بیٹی کی حالت نازک،خاتون ڈپریشن کا شکار تھی
شیخوپورہ(آئی این پی )شیخوپورہ میں ماں نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپرفائرنگ کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے بچوں پر مبینہ طورپرفائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ بچوں پر گولیاں برسانے کے بعد  ماں نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون ڈپریشن کا شکار تھی۔