کیلیفورنیا: سکول میں فائرنگ ، 2 بچوں کو زخمی کر کے ملزم نے خودکشی کرلی

کیلیفورنیا (آئی این پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے اسکول میں فائرنگ کرکے 2 بچوں کو زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے ٹان اورویل کے مقامی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص اسکول میں بچے کے داخلے کے سلسلے میں آیا تھا، اسکول میں دوران میٹنگ  وہ طیش میں آگیا اور اس نے کلاس روم کے باہر موجود 2 بچوں پر فائر کھول دیے۔ اس کے بعد اس نے  گولی مار کر خودکشی کرلی