عوام دیکھیں کیا منتخب نمائندہ منفی سیاست میں تو وقت ضائع نہیں کررہا؟محسن نقوی

عوام دیکھیں ایک منتخب نمائندہ ایک ماہ سے دفتر گیا نہ ہی کوئی اجلاس کیا، دوسرا نمائندہ ایک گھنٹے کا بھی وقفہ نہیں کرتا:تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نام لئے بغیر کہا ہے عوام دیکھیں ک کیا منتخب نمائندہ وقت منفی سیاست میں ضائع تو نہیں کررہا؟اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب مکرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام دیکھیں  کیا منتخب نمائندہ وقت منفی سیاست میں ضائع تو نہیں کررہا؟ عوام دیکھیں ایک منتخب نمائندہ ایک ماہ سے دفتر گیا نہ ہی کوئی اجلاس کی، دوسرا نمائندہ ایک گھنٹے کا بھی وقفہ نہیں کرتا۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  وفاقی دارالحکومت کو تین گنا زائد سرسبز بناکر چھوڑیں گے اور آئندہ 20 سال کی ضرورت کا کام کرکے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ایس سی او کانفرنس سے پہلے اسلام آباد کو مختلف بنائیں، اسلام آباد کو سبز بنانا ہے،ایف نائن پارک کو ہائیڈ پارک جیسا بنائیں گے۔