شدید لڑائی کے بعد تبت واثب اور حبیل الصرم کی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا :یمنی فوج
صنعا(آئی این پی )یمنی حکومت نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ تعز میں مزید علاقے واپس لینے کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد تبت واثب اور حبیل الصرم کی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے دوران درجنوں حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔