پاکستان-سری لنکا سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن دستیاب

پاکستان-سری لنکا سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن دستیاب

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

 یہ ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہوں گے، اور ایک شناختی کارڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کی جاسکیں گی۔سیریز کے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ مختلف اقسام کے انکلوژرز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

جنرل انکلوژرز:

2 میچز کے لیے 200 روپے
تیسرے میچ کے لیے 300 روپے
فرسٹ کلاس انکلوژرز:

300 اور 400 روپے
پریمیئم انکلوژرز:

400 اور 500 روپے
وی آئی پی انکلوژرز:

500 اور 600 روپے
پی سی بی گیلری:

700 اور 850 روپے
پلاٹینم باکس سیٹس:

8,000 اور 12,000 روپے
فار اینڈ باکس سیٹس:

6,000 اور 8,000 روپے
یہ ٹکٹس آن لائن جلدی خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔