بھارتی فلم اسٹار اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (EOW) کے دفتر میں 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے معاملے میں بیان ریکارڈ کروایا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے ساڑھے چار گھنٹے تک تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔ای او ڈبلیو اہلکاروں نے شلپا شیٹی کے گھر جا کر بھی تحقیقات کی، جس دوران انہوں نے اپنی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں ہونے والی مشکوک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کیں۔ تحقیقات کے دوران شلپا شیٹی نے کئی اہم دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیں جن کی تصدیق کر لی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔