ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ، در آمد میں کمی کا رجحان

رواں سال جنوری تا اگست 2کروڑ موبائل فونز تیار، 10لاکھ در آمد کیے گئے 
2024میں 3کروڑ 10لاکھ موبائل فونز اسمبل، 20لاکھ در آمد ہوئے:پی ٹی اے 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ملک میں مقامی طور پر موبائل فون مینوفیکچرنگ اور بیرون ملک سے در آمد میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کمی کا رحجان ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جنوری تا اگست 2025 مقامی طور پر دو کروڑ موبائل فونز مینوفیکچر اور اسمبل کیے گئے ، بیرون ملک سے اگست 2025 تک دس لاکھ موبائل فون در آمد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں مقامی طور پر تین کروڑ 10 لاکھ موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبل کیے گئے جبکہ بیرون ملک سے 20 لاکھ موبائل فونز در آمد کیے گئے تھے۔