پٹرولیم قیمتیں بڑھانے پر فریقین کو نوٹس،جواب طلب

عالمی منڈی میں نرخ کم ہورہے ،حکومت بڑھارہی:درخواست گزار 
ہائیکورٹ میں سماعت،نرخ بڑھانے کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ پرمشتمل ڈویڑن بینچ کے روبرودرخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کیسربراہ اظہر صدیق نیموقف اختیار کیاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ حکومت اسکیباوجودمسلسل پٹرول کی قیمتیں بڑھارہی ہے جس سے مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے۔ حکومت کے پاس قیمتوں کے تعین کاشفاف طریقہ موجود نہیں،عدالت قیمتیں بڑھانے کا حالیہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔