پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نعیم سندھو کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ اے ڈی سی آر ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل حیدر کو ڈی سی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔ محمد نعیم سندھو کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔