پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) واقعی سنجیدہ ہے تو اسے عدم اعتماد کی تحریک لانی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی بغیر کسی شرط کے پی پی پی کا ساتھ دے گی۔اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پی پی پی نے سپورٹ دیا اور 26ویں آئینی ترمیم سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھی پی پی پی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی پی پی آئین کی بحالی اور حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے تو عملی اقدام کرے اور عدم اعتماد لے کر آئے۔اسد قیصر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی معاہدے یا شرط کے بغیر پی پی پی کے ساتھ تعاون کرے گی اور عدم اعتماد کی صورت میں پی پی پی کے سیاسی گناہ بھی شاید دھل جائیں۔