روسی صدر پیوٹن اور نیتن یاہو کا ٹیلی فونک رابطہ،

روسی صدر پیوٹن اور نیتن یاہو کا ٹیلی فونک رابطہ،

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی۔

کریملن کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیوٹن اور نیتن یاہو نے شام میں مزید استحکام اور علاقائی امن کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق، یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں ایران، اسرائیل اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور روس خطے میں سفارتی توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔