وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے لیڈرشپ اینڈ گورننس میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔
یہ تقریب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا میں منعقد ہوئی، جہاں ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعزازی ڈگری عطا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں، اور دونوں ممالک کو تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو ترقی، جدت اور علم کے فروغ کے لیے باہمی اشتراک کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔وزیراعظم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کے تعلیمی کردار اور بین الاقوامی سطح پر اس کے علمی خدمات کو سراہا، اور کہا کہ یہ ادارہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو علم و قیادت کی راہ دکھا رہا ہے۔