تل ابیب (آئی این پی )سوشل میڈیا پر سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ساتھ اسرائیلی فورسز کے غیر انسانی سلوک کے بعد صارفین میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے گریٹا تھنبرگ کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا، جب وہ غزہ جانے والے امدادی بیڑے کے ساتھ تھیں۔جہاز میں موجود افراد نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا، اطالوی صحافی لورنزو اگوسٹینو نے اناڈولو کو بتایا کہ انہیں اور دیگر مسافروں کو اغوا کیا گیا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے ذلت آمیز سلوک کیا گیا۔انہوں نے خاص طور پر گریٹا تھنبرگ کے ساتھ کیے گئے سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گریٹا تھنبرگ، جو صرف 22 سال کی ہیں، انہیں اسرائیلی پرچم میں لپیٹ کر ایک ٹرافی کی طرح پیش کیا گیا