خصوصی عدالت میں کوئی دہشت گرد پیش نہیں ہوتا ‘ پی ٹی آئی قیادت و کارکن پیش ہو رہے ہیں
فیصل آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کورٹ ٹرائل میں آج پہلی پیشی ہوئی اور تاریخ ملی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوئی دہشت گرد پیش نہیں ہوتا البتہ پی ٹی آئی قیادت و کارکن پیش ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں، چار روز قبل بانی پی ٹی آئی نے خود میرا نام ملاقات کیلئے دیا، چار گھنٹے طویل انتطار کے بعد ملاقات نہیں کروائی گئی، جیل میں ان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے