سربیا: ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے پر لاکھوں افراد حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

 صدر الیگزینڈر ووچک کی حکومت کیخلاف احتجاج کے باعث بلغرا د میںہائی الرٹ،پبلک ٹرانسپورٹ بندرہی 
 بلغراد (آئی این پی)سربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے کے واقعہ پر لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔دارلحکومت بلغراد میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گذشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔