مراکش میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ‘ غزہ کے عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

 رباط (آن  لائن)  مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔  غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کے عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مراکش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، جنگ بندی کروانے اور فلسطینیوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔