موٹر وے : کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،2 افراد جاں بحق

 کلر کہار سالٹ رینج کے قریب حادثہ پیش آیا،لاشیں،زخمی ٹراما سنٹر منتقل
چکوال( مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج کے قریب کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق حادثے میں کار سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔کار سوار اسلام ا?باد سے پیر محل جارہے تھے۔ لاشوں اور زخمی کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کردیا گیا