مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس

 اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی مفتی ابرار سے مبینہ طور پر منسلک حج ٹور آپریٹرز کو ایس ای سی پی نے شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ رپورٹ کے مطابق مفتی ابرار کے خاندان اور ساتھیوں سے منسوب ال عفو منظم کی تین متعلقہ کمپنیوں کے ملکیتی ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، مفتی ابرار سے منسوب سجاد ٹریولز، ال رحاب انٹرنیشنل اور شکر الفیضان ٹریولز کو ایس ای سی پی نے شوکاز نوٹس جار ی کئے ۔ مفتی ابرار سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو حقیقی مالکان کی معلومات جمع نہ کرانے پر ایس ای سی پی نے وضاحت طلب کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے، مفتی ابرار سے منسوب شکر الفیضان ٹریولز کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی تقاضوں کی مبینہ عدم تعمیل پر شوکاز نوٹس جاریکر دیا گیا ۔مفتی ابرار سے منسوب ال رحاب انٹرنیشنل کو سال 2023 کے لیے حقیقی مالکان کی مطلوبہ معلومات جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری ہوا، مفتی ابرار سے منسوب سجاد ٹریولز اینڈ ٹورز کو حقیقی مالکان کا مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایس ای سی پی نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ ایس ای سی پی نے مفتی ابرار سے منسوب تین حج ٹور کمپنیوں کو 14 روز میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، فضل الرحمان کے قریبی اتحادی مفتی ابرار سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو ایس ای سی پی کے نوٹس میں ملکیتی معلومات میں بے ضابطگیوں پر جواب طلب کیا گیا۔