عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر مجھ پر42 کیس بنادیئے گئے: علیمہ خان

پشاور(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے  راولپنڈی کی انسداد دہشت گری عدالت میں پتہ چلا  42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔رپورٹ  کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی