ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے وال سٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ حوثیوں نے کارروائیاں روکنے کے بدلے 51 ارب ڈالر اور یمن میں اپنی حکمرانی کو تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب کے نائب وزیر برائے پبلک ڈپلومیسی ڈاکٹر رائد کریملی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں ان دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا چاہیے کہ یمن کی ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت موجود ہے۔