وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم معاملات آج شام تک حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت سے متعلق نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، اور دیگر نکات پر بات چیت جاری ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کی توقع ہے اور اٹھارویں ترمیم کو کسی صورت چھیڑا نہیں جائے گا، جبکہ این ایف سی ایوارڈ پر بھی مشاورت جاری ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے اور آج ترمیم پیش نہیں کی جا رہی۔ سینیٹر افنان اللہ نے بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 پر رضامندی ظاہر کی ہے، اور باقی نکات پر بھی تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔