دہلی ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی، 100 سے زائد پروازیں متاثر

دہلی ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی، 100 سے زائد پروازیں متاثر

آج صبح بھارت کے سب سے مصروف ہوائی اڈے، گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پر ایئر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایئرپورٹ کے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائن سے رابطے میں رہیں اور روانگی کے وقت کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔دہلی ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق، خرابی اس وقت سامنے آئی جب ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے استعمال ہونے والا Automatic Message Switching System ٹھیک وقت پر کام نہیں کر رہا تھا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسس کرنا پڑے، جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔دہلی ایئرپورٹ روزانہ تقریباً 1,550 پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے، اور حالیہ عرصے میں اس نظام میں متعدد اہم خلل دیکھے گئے ہیں۔