کار موٹر سائیکل سے جاٹکرائی، نوجوان شدید زخمی

 پاکپتن ( خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ پاکپتن کے قریب اڈہ رنگ شاہ پر پیش آیا جہاں اچانک ٹائر پھٹنے سے کار موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی ،حادثے میں علی عثمان ولد مختار شدید زخمی ہوا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر ہسپتال منتقل کر دیا۔