سرکاری زر مبادلہ ذخائر میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 60لاکھ کم ہو کر 5ارب 15کروڑ ڈالر رہ گئے
سٹیٹ بینک کے پاس ساڑھے 14 ارب ، مجموعی ذخائر 19 ارب 66 کروڑ ڈالر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کیذخائر بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ20 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 60لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ علاوہ ازیں، ملکی مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 2کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوکر 19 ارب 66 کروڑ ڈالر پر آگئے۔