لڑکے نے راوی میں چھلانگ لگادی ، ریسکیو نے نکالا

موسیٰ عمر نے دوستوں کے ساتھ شرط لگانے کے بعد نہانے کیلئے چھلانگ لگائی 
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے ایل ڈی گراؤنڈ ٹی کے قریب دریائے راوی میں ایک 15 سالہ لڑکے کے چھلانگ لگانے کی اطلاع پر ریسکیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیاریسکیو حکام کے مطابق کال موصول ہونے پر ایمرجنسی گاڑیاں اور اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ شرط لگانے کے بعد نہانے کی غرض سے دریائے راوی میں چھلانگ لگائی تھی۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو بحفاظت دریا سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لڑکے کی شناخت موسیٰ عمر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 15 سال ہیریسکیو 1122 نے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں، سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور دیگر گہرے پانی میں نہانے یا خطرناک حرکات سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے