27 ویں آئینی ترمیم: چیف جسٹس کا فل کورٹ اجلاس آج طلب

27 ویں آئینی ترمیم: چیف جسٹس کا فل کورٹ اجلاس آج طلب

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت یہ اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق، اس اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، فل کورٹ اجلاس میں سینئر وکلاء کے اسٹیٹس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز نے اس اجلاس کے لیے خط لکھا تھا تاکہ اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔