نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جانب سے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے اعلان

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی جانب سے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے اعلان

نیویارک سٹی کے نئے منتخب شدہ میئر زہران ممدانی نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد شہر کی انتظامیہ میں اصلاحات کے تحت جدید اور شفاف بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے مختلف محکموں میں متعدد نئی نوکریوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جنہیں نیویارک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی ہائرنگ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔پہلی مسلم میئر کے طور پر زہران ممدانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں میئر کی ٹرانزیشن ویب پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں، جس سے میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ اس پورٹل کے ذریعے مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں جن میں ڈپٹی میئرز، کمشنرز، اور سینئر عملہ شامل ہیں۔ٹرانزیشن کمیٹی کے مطابق، درخواست دہندگان کو اپنے تجربے کا خلاصہ اور ایک مختصر بیان جمع کروانا ہوگا، جس میں بتایا جائے کہ وہ نیویارک کے وژن سے کس طرح ہم آہنگ ہیں۔ درخواستوں کا جائزہ مرحلہ وار لیا جائے گا اور جنوری 2026 سے پہلے حتمی تقرریاں مکمل کر لی جائیں گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایلینا لیوپولڈ کے مطابق، ان کا مقصد ایک ایسا شہر تعمیر کرنا ہے جو ہر شہری کے لیے رہنے کے قابل اور قابلِ برداشت ہو۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن پورٹل سے بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف ہوگا اور نئی انتظامیہ کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس اہم اقدام میں شامل اہم شخصیات میں سابق فرسٹ ڈپٹی میئر ماریا ٹوریس سپرنگر، یونائیٹڈ وے آف نیویارک سٹی کی صدر گریس بونیلا، فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سابق چیئر لینا خان، اور سابق ڈپٹی میئر میلینی ہارٹزوگ شامل ہیں۔ یہ اقدامات زہران ممدانی کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسا شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں میرٹ، شفافیت اور عوامی شمولیت کے ذریعے سب کے لیے مواقع فراہم ہوں، اور صرف نیویارک سے تعلق رکھنے والے شہری ہی ان نوکریوں کے اہل ہوں گے۔