وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کی ریکوری کے لیے خصوصی انعامی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوش نصیب کاشتکاروں کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے تین خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز، عمرہ ٹکٹس، موٹر بائیکس، سونے کے سکے اور موبائل فونز تقسیم کیے۔چوتھی قرعہ اندازی کی منظوری دی گئی ہے، جس کے لیے کسان کارڈ بل 12 نومبر تک جمع کروانے والے کاشتکار اہل ہوں گے۔ یہ قرعہ اندازی 13 نومبر کو منعقد ہوگی۔ اب تک کسان کارڈ کی 75 فیصد سے زائد ریکوری مکمل ہو چکی ہے، اور کسان کارڈ ہولڈرز کو بل کی ادائیگی کے 24 گھنٹے بعد رقم جاری کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، ربیع سیزن کے لیے 10 لاکھ کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے لیے بیج اور کھاد کی بروقت خریداری ممکن ہوئی ہے، اور کسانوں کو 30 فیصد کیش نکالنے اور 20 فیصد رقم ڈیزل خریداری کے لیے استعمال کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔