سکھر (آئی این پی) احتساب عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔ سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا